یاسمین راشد کی طبعیت بگڑگئی، اسپتال منتقل

لاہور(امت نیوز) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل حکام کی کسٹڈی میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو تاحال رہائی نہیں مل سکی ہے