اسلام آباد(امت نیوز)پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج اور دھرنے میں انصار الاسلام کے سالار اور رضاکاروں کو بھی بلالیا
جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کی تشکیل کا مقصد اور ایجنڈا الیکشن اور ریلیوں کے دوران قیادت کو تحفظ فراہم کرنا اور نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔
وڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک مجرم کو یک طرفہ تحفظ اور وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے، عوام اور کارکنوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ پیر کی صبح شاہراہ دستور پہنچیں
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انصار الاسلام کے سالار اور رضاکار بھی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے، صبح 9 بجے تمام قافلے پہنچ جائیں تاکہ قومی یکجہتی قائم کی جائے، تین رکنی بینچ اور ہائی کورٹ کے ججوں نے ایک مجرم کو تحفظ دیا ہے، ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا ہے۔