بلوچستان(اُمت نیوز) بلوچستان میں وین اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں پیش آیا ہے۔ جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی ہے۔
پولیس نےلاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیا۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقع ڈیرہ اللہ یارمنظور پیٹرول پمپ کےقریب پیش آیاجہاں پرتیز رفتاری کےباعث مسافروین اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا حادثےمیں موٹرسائیکل سوارخواتین سمیت 4 افرادموقع پرجاں بحق ہوگئےجبکہ ایک بچی شدیدزخمی ہوگئی اطلاع ملنےپرڈیرہ اللہ یار پولیس نےجائےحادثات پر پہنچ کرلاشیں اور زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیاجہاں پرجاں بحق افراد کی شناخت خانزادہ اوڈکرشمہ سسئی کےنام سےہوئی ہےجبکہ زخمی 8 سالا بچی آرتی کو ابتدائی طبی امدادکےبعدسندھ ریفرکردیاگیاہے واقع کےبعدمسافروین کو چھوڑ کر ڈرائیور موقع سےفرارہوگئےہیں واقع کی مزیدتفتیش ڈیرہ اللہ یارپولیس کررہی ہے۔