15 مئی سے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پر تشدد مظاہرے اور احتجاج سے ملک میں بننے والی بد امنی کے باعث بند کیے جانے والے تعلیمی ادارے آہستہ آہستہ کھلنے شرو ع ہو گئےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں 15 مئی 2023 سے تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کردیا ہے
محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری و نجی کالج و یونیورسٹیاں پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گی۔