پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کل شام 5 بجے یونین کونسلز کی سطح پر احتجاجی مظاہرے کرے گی، احتجاجی مظاہرے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کیے جائیں گے۔

May 14, 2023 · اہم خبریں, قومی

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل سطح پر ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کل شام 5 بجے یونین کونسلز کی سطح پر احتجاجی مظاہرے کرے گی، احتجاجی مظاہرے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کیے جائیں گے۔
پارٹی قیادت کی جانب سے عدلیہ بچاؤ کے نام سے تمام کارکنان کو ہر یونین کونسل کے اندر پُرامن مظاہرہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں