پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کا امکان

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

May 14, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک ، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کے ریٹس میں منگل سے کمی متوقع ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کے نرخ 7 سے 10 روپے کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے، پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔