کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ، بیٹے کو گرفتارکرلیا۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا دونوں ملزمان باپ بیٹا ہیں جبکہ گرفتارملزم عبدالحمید نے اپنے جُرم پرمعافی مانگ لی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 9 مئی کو شاہراہ فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگانے کے بعد ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔