جامشورو : اسلام آباد کی جانب رواں دواں جے یو آئی کارواں کا جامشورو میں شاندار استقبال ۔کارکنان کی جانب سے سے قافلے کی گاڑیوں پر گل پاشی کی گئی ۔
تفصیلات کی مطابق جے یو آئی سندھ کے سپریم کورٹ اسلام آباد جانے والے قافلے کا جامشورو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا سو سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر جے یو آئی کے مقامی کارکنان کی طرف سے گل پاشی کی گئی جہاں قافلے کی شرکا نے نماز ظہر ادا کی فافلے کے ارکان کے لیے جے یو آئی کے علاقائی ذمے دارون نے چائے ناشتے کا بندوبست کیا تھا۔
امت سے بات کرتے ہوئے علامہ راشد سومرو کا کہنا تھا کہ کراچی سے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ کل صبح اسلام آباد پہنچے گا، اب اس قافلے میں جامشورو، بدین ،ٹھٹھہ ٹنڈو محمد خان سمیت دیگر شہروں سے کارکنا ن شامل ہو چکے ہیں ہم اپنے قائد کے حکم پرلبیک کہتے ہوئے غیر اعلانیہ مدت تک اسلام آباد کیلیے روانہ ہورہے ہیں،
انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے کہتے ہیں کہ اگر پاکستان کے ریاستی اداروں کے تحریک چلانے والوں کی حمایت کرتے ہیں تو چیف جسٹس صاحب آپ عدالت عظمی کی کرسی چھوڑیں اور سیاست کی میدان میں آئیں. ہم نے پاکستان میں کبھی مارشل لا کو تسلیم نہیں کیا ہے توہم جوڈیشلی مارشل لا کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔