پشاور (امت نیوز)عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پی ڈی ایم کے احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر برائے خیبرپختونخوا ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی ، پی ڈی ایم کےاحتجاجی دھرنے میں شرکت کرے گی۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ہمارا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائے گا۔
ایمل ولی خان کے مطابق پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی قائدین احتجاج میں شرکت کریں گےاور اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔