عمران خان سازش کے تحت فوج کو متنازع بنارہےہیں،تنویرالیاس

اسلام آباد(امت نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نےالزام عائد کیا ہے کہ عمران خان سازش کے تحت فوج اور آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنویرالیاس کا کہنا تھاکہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے باعث لانگ مارچ 2 دن آگے کی درخواست پر عمران خان نےکہا جنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے 2 دن قبل تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسی سازش کی کڑی تھی
سردارتنویر الیاس کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد کے وقت عمران خان چاہتے تھے فوج اسے ناکام بنائے، فوج نے اس ساری صورتحال میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے پارٹی میٹنگ میں کہا اب فوج مخالف بیانیہ بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دن بعد کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر اپنی فوج کو میرجعفر اور میرصادق جیسے القابات سے نوازا گیا، عمران خان نوجوانوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف جذبات بھڑکا رہے ہیں۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھاکہ سلیپر سیلز کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملے کرائے جارہےہیں، عمران خان کےدورحکومت میں بدترین گورننس رہی۔