لاہور(امت نیوز) عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے نامزد کردہ اٹارنی آف لاء نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرکے 90 کی دہائی کو دہرانا چاہتی۔
اپنے ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جاتی. ہمارے احتجاج کے وقت دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے.تحریک انصاف پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے اوپر حملے کی اجازت نہیں دے گی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود پی ڈی ایم انتخابات کو تاخیر کا نشانہ بنانا چاہتی ہے.ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی دی گئی اجازت واپس لے۔