کراچی (امت نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کی دعوت پر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔
ایم کیو ایم کے کنوینیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے پی ڈی ایم کے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔