فیاض چوہان بھی گرفتار،میٹرواسٹیشن جلانے کاالزام

راولپنڈی(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا راولپنڈی پولیس نے فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اُن پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے کا الزام ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر پر سکستھ روڑ میٹرو اسٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے
فیاض الحسن چوہان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری 18 مئی تک منظور ہوچکی ہے