بلڈرمافیا سے وصول کیا گیا پیسہ بلاول ہاؤس پہنچایا جاتاہے،سیدعبدالرشید

کراچی( اسٹاف رپورٹر) لیاری سے جماعت اسلامی کے منتخب رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا بیٹر ہے۔۔بلڈرز مافیا سے وصول شدہ مال انتخابی سیاست پر خرچ کیاجارہاہے ۔
یہ باتیں انہوں نے سندھ اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس میں کیں ۔وزیر بلدیات سندھ کو توجہ دلاؤ نوٹس میں کہاکہ لیاری میں اب بھی ڈیڑھ سو سے زائد غیر قانونی بلڈنگز کی تعمیر جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت جواب دے کہ غیر قانونی تعمیرات اور بلڈرز کی سرپرستی کون کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ غیر معیاری میٹریل کے ساتھ سرکاری گلیاں سڑکیں گھیر کے تعمیرات جاری ہیں
انہوں نے کہاکہ بلڈرز کانہ لے آؤٹ پلان ہے نہ نقشہ اپروو لیکن تعمیرات جاری ہیں حکومت سندھ جواب دے پیپلز پارٹی کیوں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کی پشتیبان ہےانہوں نے کہاکہ بلڈرز سے وصول کیاگیا ناجائز پیسہ سندھ حکومت کی سرپرستی میں بلاول ہاؤس تک پہنچایا جاتاہے انہوں نے کہا کہ انتخابی وجمہوری عمل کو ہائی جیک کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کا ہتھیار بلڈر مافیا ہے
انہوں نے کہاکہ یہ سب عوام دشمن آپس میں ملے ہوئے ہیں غیر قانونی تعمیرات کے باعث پانی بجلی گیس کا بحران بڑھ رہاہے اور انفراسٹرکچر تباہ ہورہاہے ۔سید عبدالرشید نے مطالبہ کہاکہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائے اور بلڈرز سے وصولی کاسسٹم ختم کیاجائے اگر حکومت سندھ نے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو ہر قانونی فورم پر اس مسئلے پر آوازاٹھائی جائےگی ۔