عمانی طیارے سے پراسرار چیز کے ٹکرانے کا واقعہ

مسقظ (نیٹ نیوز) خلیجی ملک سلطنت عمان کی فضائی کمپنی ‘عمان ایئر’ نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ ایران کے شیراز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے دوران طیارے کو نامعلوم پراسرار شے سے نقصان پہنچا جس کی وجہ سے شیراز سے مسقط جانے والی واپسی کی پرواز میں تاخیر ہوئی۔

کمپنی نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ مسقط سے شیراز جانے والے طیارے کو لینڈنگ کے وقت نامعلوم چیز کے ٹکرانے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے بعد عمان ایئر کی پرواز کو روک دیا گیا تھا۔

کمپنی کی انجینیرنگ ٹیم نے طیارے کی مسقط واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ۔عمان ایئر کے حوالے سے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظرطیارے کو زمین پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عمان ایئر کی پرواز کے ٹیک آف میں تاخیر ہوئی۔ کمپنی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔