راولپنڈی : نیشنل کرائم ایجنسی 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کو نیب راولپنڈی طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے شہزاد اکبر کو کال اپ نوٹس جاری کردیا ،نیب نے شہزاد اکبر کو 22 مئی دن ساڑھے11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
نیب کی جانب سے شہزاد اکبرکو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 18مئی کو نیب میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔