مردان(امت نیوز) خیبرپختونخوا میں 9 مئی کو کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی پولیس نے مردان میں ایک کارروائی کرتے ہوئے نو مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کی جانب سے کی گئی گرفتاری مختلف ویڈیوز کے ذریعے شناخت کے بعد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم رحمت اللہ کو مردان کے علاقے گجر گڑھی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج کے دوران مردان پنجاب رجمنٹ سینٹر کے باہر نصب کرنل شیر خان شہید کا نصب مجسمہ اکھاڑ کر اسے توڑ دیا تھا۔
ملزم کی گرفتاری تحقیقاتی اداروں کی مدد سے ممکن ہوئی جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔