کیپٹن سلمان سرور شہید (بائیں) اور کیپٹن کاشان نویدشہید (دائیں)

شہدائے پاک فوج کے اہل خانہ کا 9مئی کے تناظر میں پیغام

اسلام آباد(امت نیوز)شہدائے پاک فوج کے اہل خانہ نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظرمیں پیغام جاری کیا ہے۔
کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے، شہدا کے خاندان ایک دوسرے سے مل کر رو رہےہیں، ہم نے کس کیلئے اپنے بچوں کو قربان کیاہے؟ یہ سب جس نےبھی کیا ہے اُسے چھوڑنا نہیں چاہئے۔
کیپٹن بلال سلیم شہید کی والدہ نے کہا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا تو دل خون کے آنسو رو رہا تھا، انہوں نے کیسے جرأت کی ہماری خوبصورت یادگار کو جلانےکی، اللہ خود ہی ان کو عبرتناک سزا دے گا۔
کیپٹن کاشان نوید شہید کی والدہ نے کہا کہ ہمارے بچے قربانیاں دے کر ملک کو بچانے کی کوشش کر رہےہیں، جو قومیں اپنےمحسنوں کو بھولتی ہیں اُن کا اللہ ہی حافظ ہے، ہم توپہلے ہی بہت زخم خوردہ ہیں۔
کیپٹن منان الحسن شہید کے والد نے کہا کہ ہمارےبچوں نے اس ملک کےلیے جانیں قربان کیں