وزیر کے جعلی پی آر او کا اسلحہ لائسنس کا دھندا بے نقاب

اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیزسردار سلیم حید ر کے جعلی دستخطوں اور لیٹر پیڈ پر وزرات داخلہ کو اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لیے لکھے جانے والے خطوط اوردیگر کاغذات میں جعل سازی کا سراغ لگا لیاگیاہے، وزیر کے خود ساختہ پی آر او جعل سازی کا نیٹ ورک چلارہے تھے ، شہریوں سے لاکھوں روپے بھی بٹورے گئے۔تھانہ سیکرٹریٹ میں راجہ عمار شوکت نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ منسٹر آف اوورسیز پاکستانی سردار سلیم حید ر کے جعلی دستخطوں سے جعلی کاغذات تیار کرکے شہری عمران حیدر وزرات داخلہ کو اسلحہ لائسنس کے لیے فائلیں بھجوارہاہے ، جس کی تحقیق کی گئی تو پتہ چلاکہ عمران حیدر جعلی پی آر او بنا ہواہے اور لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا مرتکب ہونے کے علاوہ سرکاری اداروں کے ساتھ نوسر بازی کررہاہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔