مسلح شخص کی پوپ فرانسس کی رہائشگاہ میں گھسنے کی کوشش ناکام

ویٹی کن سٹی(نیٹ نیوز) ویٹی کن سٹی میں تیز رفتار کار سوار نے سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کی رہائش میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے سیکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی اور پیلس کے صحن میں داخل ہوا۔

پولیس نے 40 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔ملزم نے پوپ فرانسس کی رہائشگاہ تک جانے کی کوشش کی لیکن وہاں نہیں پہنچ سکا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر ملزم ذہنی مسائل کا شکار لگ رہا ہے، معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔