برطانیہ کے 43 سالہ شہری نے معذوری کے تصورات تبدیل کرنے کا چیلنج قبول کیا۔ فائل فوٹو
برطانیہ کے 43 سالہ شہری نے معذوری کے تصورات تبدیل کرنے کا چیلنج قبول کیا۔ فائل فوٹو

دونوں ٹانگوں سے معذور شخص نے تاریخ رقم کر دی

کینٹربری، برطانیہ کے رہائشی ہری بدھا ماگر نے دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کے باوجود دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے 43 سالہ شہری نے معذوری کے بارے میں تصورات تبدیل کرنے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ بری بدھا ماگر کی ٹیم کے مطابق وہ جمعے کی دوپہر 3 بجے سمٹ کر چکے تھے۔

سیٹلائٹ فون کال کی مدد سے ہری بدھا ماگر نے اپنی ٹیم کو بتایا کہ یہ انکی توقعات سے زیادہ مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ تکلیف میں تھے جس کی وجہ سے انہیں منزل تک پہنچنے میں زیادہ وقت لگ رہا تھا لیکن وہ رُکے نہیں اور ایورسٹ کی جانب بڑھتے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کے ساتھ 11 دن پہلے روانہ ہوئے جس کی قیادت کرش تھاپا نامی کوہ پیما کر رہے تھے۔ ایورسٹ تک پہنچنے کی چڑھائی جب مشکل ہوئی تو اُس وقت انکی ٹیم کے ہر شخص نے حوصلہ دیا جس سے انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔