وزیراعظم کی چوہدری شجاعت سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

لاہور(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف  نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ  چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

شہباز شریف نے چوہدری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی شریک تھے

وزیراعظم نے چوہدری شجاعت سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث بلوائیوں کو سزا دینے کے چوہدری شجاعت کے بیان کو سراہا۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ ہر محب وطن شہری قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے۔ اس پر وزیراعظم نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ  قوم اور شہدا کے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے، اس درد کا ازالہ کریں گے۔

دوران ملاقات چوہدری شجاعت حسین نے ملک کو مسائل سے نکالنے کے کےلیے وزیراعظم کے جذبے اور ان کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت ، تعاون اور رہنمائی پر چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا۔