وزیراعظم کا سراج الحق کو فون،نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کرکے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے سراج الحق سے گفتگو میں کہا کہ الحمدللہ کہ آپ خود کش حملے میں محفوظ رہے، دہشت گردی کی ہر قسم کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو یقین دہانی کرائی کہ ژوب میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کے لئے نیک تمناﺅں اور  خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا، امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور فون کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا