کراچی(امت نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل بھی معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے
پیر کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہا، دن بھر مغربی ہوائیں چلنے اورسمندر کی جنوب مغربی ہوائیں متاثرہونے کے سبب دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب انتہائی حد 73فیصد تک بڑھا،جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے5ڈگری زیادہ محسوس ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق کل بھی کراچی میں معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار40کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دوروز کے دوران موسم گرم ومرطوب جبکہ جذوی ابرآلود بھی اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم رہ سکتا ہے، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور کے اضلاع میں پارہ 46سے48ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے