عمان(اسپورٹس ڈیسک ) عمان میں ہونے والے جونیئر ہاکی ایشیا کپ
کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔ٹورنامنٹ کا آغاز منگل کو عمان کے شہر سلالہ میں ہوگا
ایونٹ کا پہلا میچ تھائی لینڈ اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا اسی دن کے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ چائنیز تائپے سے ہوگا
پاکستان کو گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ رکھا گیا ہے، دونوں سابق چیمپئن 27 مئی کو ایک دوسرے سے کھیلیں گے۔
پاکستان کا مقابلہ 24 مئی کو تھائی لینڈ اور 29 مئی کو اپنے آخری گروپ مرحلے میں جاپان سے ہوگا۔
دوسرے گروپ میں میزبان عمان، ملائیشیا، ازبکستان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہیں۔
دونوں گروپوں کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت نے تین تین بار ٹائٹل جیتا ہے جبکہ جنوبی کوریا اور ملائیشیا ایک ایک بار ٹائٹل کی فاتح رہی ہیں
آخری بار یہ ٹورنامنٹ 2015 میں ہوا تھا جس کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔