کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی کو مزید فول پروف بنانے کیلئے رینجرز اور پولیس حکام نے مویشی منڈی ناردرن بائی پاس کا ہنگامی دورہ کیا، راستوں پر چیک پوسٹوں کے انتظامات کا جائرہ لیا اور موجودہ سیکورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تمام راستوں پر رینجرز اور پولیس کی مزید پکٹس قائم کرکے پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایات کی گئی، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے چولستانی، آسٹریلیئن اور ساہیوال نسل کی 10 ہزار سے زائد قربانی کے جانور منڈی لائے جاچکے ہیں، جن میں گائے، سبی کے بیل اور نکری نسل کے بکرے شامل ہیںْ
ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر نے بتایا کہ منڈی میں اب تک لوٹ مار کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، 250 سے زائد مزید اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں، عارضی کنٹرول روم بھی بنایا جارہا، کیٹل منڈی نادرن بائی پاس کے راستوں پر تعینات اے ایس آئی ایم علی پیرزادہ نے کہا کہ ہم صبح 8 سے رات 8 بجے تک ڈیوٹی پر مامور ہیں، سیکورٹی اقدامات بہتر بنانے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، ترجمان یاور چاولہ نے کہا کہ کیٹل منڈی جانے والے جانے تمام راستوں پر مکمل سیکورٹی ہے، بیوپاری اور خریدار مکمل محفوط ہیں۔