لاہور(اُمت نیوز)چودھری پریز الہیٰ کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پولیس نے میڈیا گاڑیوں کو بھی ان کے گھر کے سامنے سے ہٹا دیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ، پولیس نے میڈیا کی گاڑیوں کو بھی پرویز الٰہی کے گھر کے آگے سے ہٹا دیا، پرویز الٰہی کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستے پہلے سے بند ہیں، گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے دوسری جانب کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو ظہور الٰہی روڈ پر آنے کی اجازت نہیں اور ٹریفک کو بھی متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔