وادیٔ کاغان میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
بابوسر ٹاپ پر تقریباً 3 انچ جبکہ لولوسر جھیل اور دیگر مقامات پر 2 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی
وادیٔ کاغان میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
وادیٔ کاغان میں برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے نتیجے میں بابوسر ٹاپ پر تقریباً 3 انچ جبکہ لولوسر جھیل اور دیگر مقامات پر 2 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ برفباری کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اور سرد ہواؤں نے موسم مزید سرد کر دیا ہے۔
موسم کی تبدیلی کے پیش نظر مقامی آبادی نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے، جبکہ سیاحوں کو بھی سرد موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب برف سے ڈھکی پہاڑی چوٹیوں، جھیلوں اور سرسبز وادیوں کے خوبصورت مناظر نے علاقے کے حسن کو مزید نکھار دیا ہے۔ برفباری کے بعد وادیٔ کاغان کے قدرتی نظارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور علاقے میں موسم سرما کی آمد کا احساس نمایاں ہونے لگا ہے۔