نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر سورہ رحمٰن کی تلاوت بھی کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عظیم الشان عمارت کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر مودی نے ہندوؤں کی رسومات ادا کیں اور پنڈتوں نے بھجن بھی گائے۔
Congress launches scathing attack on PM Modi after he inaugurates new Parliament building, says 'self-glorifying authoritarian PM with utter disdain for parliamentary procedures' opened new complex
— Press Trust of India (@PTI_News) May 28, 2023
پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک قاری صاحب کو مدعو کیا گیا اورانھوں نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم مودی سمیت تمام ارکان سر جھکائے سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتے رہے۔
اکثر مسلم ارکان اسمبلی نے سورہ رحمٰن کی تلاوت کو سراہا تاہم کچھ مسلم رہنماؤں نے وزیرِ اعظم مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے اپنے تعصبانہ اور امتیازی سلوک کو چھپانے کے لیے ایسا کیا۔