کارکردگی نہ دکھانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری شروع کردی گئی، فائل فوٹو
 کارکردگی نہ دکھانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری شروع کردی گئی، فائل فوٹو

کراچی کی 6 یونین کمیٹیوں میں پی پی چیئرمین،وائس چیئرمین کامیاب

کراچی (امت نیوز) الیکشن کمیشن نے کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن کی چھ یونین کمیٹیوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین اورمختلف وارڈزکے بلدیاتی کونسلرزکی کامیابی کا عبوری نوٹیفکیشن جاری کردیا،تمام چھ یونین کمیٹیوں میں چیئرمین وائس چیئرمین کی نشستوں پرپیپلزپارٹی کے امیدواروں کوکامیاب قراردیا گیا جبکہ وارڈ پرجماعت اسلامی اورتحریک انصاف کے امیدواربھی کامیاب ہوئے،نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری بھی ہوگئی۔

کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن کی 246 میں سے 245 یونین کمیٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا جبکہ ایک یونین کمیٹی کا نوٹیفکیشن باقی ہے،104 یوسیزکیساتھ پیپلزپارٹی پہلی پوزیشن پرہے،پیرکوالیکشن کمیشن کے جاری کردہ عبوری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مئی کے عبوری حکم کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چھ یونین کمیٹیوں کے 15 جنوری کے نتائج کوجماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا اورالیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جسکوجماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اوراسلام آباد ہائی کورٹ نے دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قراردیا،اس فیصلے کیخلاف جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائرکی ہے جو زیرسماعت ہے تاہم ہائی کورٹ نے 25 مئی کو عبوری حکم کے ذریعے ان یوسیزکے متنخب نمائندوں کو انتخابی مئیر،ڈپٹی مئیر، چیئرمین ،وائس چیئرمین اورمخصوص نشستوں کے انتخابی عمل میں شریک ہونے کی اجازت دی اورحتمی کامیابی حتمی عدالتی فیصلے سے مشروط کردی۔