اردن میں خوفناک ژالہ باری سے تباہی۔ایک جاں بحق

عمان( امت نیوز)اردن کی مختلف گورنریوں میں ژالہ باری نے سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔ بارشوں کے باعث سیلاب میں کاریں بہنے لگیں اور انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

سول ڈیفنس اور عقبہ پولیس میں ریسکیو کیڈرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عقبہ گورنریٹ کے الشامیہ علاقے میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک گاڑی بہ گئی جس میں دو افراد سوار تھے۔پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے کرنل عامر السرتاوی نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیموں اور عقبہ پولیس نے واقعے پر ردعمل ظاہر کیا

 

 

 

اور ایک شخص کو بچا لیا ہے۔ تاہم دوسرے کو بچایا نہ جا سکا اور صبح ان کی لاش مل گئی ۔دارالحکومت عمان کے شمال میں ابو نصیر اور شفا بدران کے علاقوں میں بڑے سائز کے اولوں نے تباہی مچا دی۔ ان اولوں نے سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اور گاڑیوں کے آہنی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا۔ عمارتوں کی چھتوں پر واقع سولر ہیٹروں کے پینلز کی ایک بڑی تعداد بھی بڑے اولے گرنے سے تباہ ہو گئی۔