انہیں سرکاری گاڑی میں شاپنگ کرتے اور تفریحی مقامات پر دیکھا گیا تھا۔ فائل فوٹو
انہیں سرکاری گاڑی میں شاپنگ کرتے اور تفریحی مقامات پر دیکھا گیا تھا۔ فائل فوٹو

جاپانی وزیر اعظم نے شاہ خرچیوں پر بیٹے کو سیکریٹری کے عہدے سے فارغ کردیا

ٹوکیو: غیرملکی خبر رساں ادارکے مطابق سرکاری خزانے کے بے دریغ استعمال اور شاہ خرچیوں کی پاداش میں جاپانی وزیراعظم کے بیٹے شوترو کو سیکرٹری کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شوترو جاپانی وزیراعظم کشیدا فومیو کے بڑے بیٹے ہیں، اس کی وجہ سے وزیراعطم کشیدا کو پہلے بھی تنقید کا سامنا تھا،ان کو بیٹے کو عہدے سے فارغ کرنے کا دباؤ تھا۔

وزیراعظم جاپان کے بڑے بیٹے شوترو ان کے سیکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے، رواں سال کے اوائل میں شوترو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنے جب وہ اپنے والد کے ساتھ امریکا اور یورپ کے دورے پر ان کے ساتھ تھے،انہیں سرکاری گاڑی میں شاپنگ کرتے اور تفریحی مقامات پر دیکھا گیا تھا۔

اس سے پہلے شوترو نے وزیر اعظم ہاؤس میں اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ نئے سال کی پارٹی منائی, اس کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس پر وزیراعظم کشیدہ نے اپنے بیٹے کو تنبیہ کی تھی۔

اب وزیراعظم کشیدہ نے اپنے بیٹے شوترو کو غیر ذمے دارانہ رویے پر سیکرiٹری کے عہدے سے برطرف کر دیا،وہ یکم جون کو اپنااستعفی پیش کر دیں گے۔