کراچی(امت نیوز) نوجوان کو لاپتہ کرنے کے بعد پولیس مقابلے میں گولیاں مارنے کا انکشاف ہوا ہے سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں تفتیشی افسر کو شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا،منگل کو سماعت کے موقع پر محمد علی کے والد اکبر نے عدالت میں انکشاف کیا کہ 27 سالہ محمد علی کو پولیس نارتھ کراچی میں گھر سے اٹھا کر لے گئی تین دن بیٹے کا انتظار کرتا رہا۔
والد عدالت میں آب دیدہ ہوگئے اور روتے ہوئے بتایا کہ 12 مئی کو بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی اگلے ہی دن ملیر کورٹ کے پیچھے پولیس مقابلہ دکھا دیا گیا بیٹے کو جعلی مقابلے میں ٹانگ میں گولیاں مار کر ہڈی توڑ ڈالی اس طرح تو کراچی والوں کا صفایا کردیا جائے گا پولیس نے جعلی مقابلے میں 17 گولیاں چلائیں عدالت نے تفتیشی افسر کو شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔