سعودی عرب(اُمت نیوز)ہر مسلمان کا شوق ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم سے کم ایک بار ضرور خانہ کعبہ کاطواف کرے ، یہ نہ صرف روحانی تجلی کا باعث بنتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے امت محمدی ﷺ کو طواف کعبہ پر بخشش کی بشارت بھی دی ہے ، اسی لیے ہر سال دنیا بھر سے کروڑوں مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور خانہ کعبہ کا طواف کر کے اپنے دلوں کو گناہوں سے پاک کرتے ہیں ۔ سعودی حکومت کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ مسلمان اسلامی فریضہ خوش اسلوبی سے سر انجام دیں لیکن حج کی تیاری کیلئے عمرہ کچھ عرصہ کیلئے روک دیا جاتا ہے ، اس سلسلے میں اب سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق 4 جون 2023 عمرہ ویزہ کے حامل افراد کی سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ ہے اس کے بعد عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جا سکیں گے جبکہ 18 جون عمرہ زائرین کی سعودی عرب میں قیام کی آخری تاریخ ہو گی ۔