روم ( اُمتنیوز) اٹلی کے اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت روم میں سات منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، فائر فائٹرز کو درجنوں اپارٹمنٹس میں داخل ہونے میں دشواری کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، آگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانا بھی فی الحال ناممکن ہے۔