اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ آسٹریلیا سے درآمد مٹی سے پاکستان میں معیاری پچز پر کام شروع
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کےلیے امیدوار نامزد کردیا، وزیراعظم شہبازشریف جلد 2نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے، نجم سیٹھی کے علاوہ دوسرا نام مصطفیٰ رمدے کے ہونے کا امکان ہے۔