پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تھری ایم پی او میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور دیگر کی درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے دلچسپ ریمارکس دیے۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیےکہ جو بھی پریس کانفرنس کرتا ہے، ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ جو پریس کانفرنس نہیں کرتا، اس کو دوبارہ گرفتار کر لیتے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس پر اس طرح کے سیریس الزامات کیسے ختم ہو جاتے ہیں۔ عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے علی محمد خان کو ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ تھری ایم پی او کے تحت دیگر ملزمان کی درخواستیں بھی منظور کر لیں۔