سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ( اُمت نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جس میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب، جسٹس مظاہر نقوی بھی شامل ہیں۔
جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے، لیکن اس قانون کے بنتے ہی اس کے خلاف سماعت بھی مقرر کردی گئی تھی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع بھی دے رکھا ہے۔