ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی کارروائی، آئس ہیروئن برآمد

مسافر توقیر احمد نے مذکورہ منشیات بیگ کے اندر موجود دلیم سے بھرے جار کے اندردلیم میں مکس کیپسولوں میں بہت مہارت سے چھپا رکھی تھی

June 10, 2023 · قومی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران پونے دو کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.45 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی ہے ۔

 

 

مسافر توقیر احمد نے مذکورہ منشیات بیگ کے اندر موجود دلیم سے بھرے جار کے اندردلیم میں مکس کیپسولوں میں بہت مہارت سے چھپا رکھی تھی – تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

 

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-