سربیا(اُمت نیوز )سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 نواک جوکووچ عالمی نمبر 1 کارلوس یلکاریز کو ہرا کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ گزشتہ روز کھیلے جانے والے فرنچ اوپن مینز سنگل کے سیمی فائنل مقابلے میں ورلڈ نمبر3 نواک جوکووچ عالمی نمبر 1 سپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز کو 3.1 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سابق عالمی نمبر 1 جوکووچ نے موجودہ عالمی نمبر 1 سپینش پلیئر کارلوس الکاریز کو 6-3، 6-1 اور 6-1 سے تین سیٹوں میں شکست دی جبکہ کارلوس الکاریز 7-5 سے صرف ایک ہی سیٹ جیت پائے۔ فرنچ اوپن کے فائنل مقابلے میں سربین کھلاڑی جوکووچ کا سامنا اتوار کے روز ناروے کے کیسپر رود سے ہو گا۔ واضح رہے کہ اگر جوکووچ فائنل جیت جاتے ہیں تو ان کا یہ 23 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہو گا جو کہ ایک ریکارڈ ہو گا۔