اسلام آباد(اُمت نیوز)ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائیبرڈ ماڈل پر عملدرآمد کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کے ہائیبرڈ ماڈل پر بھارتی کرکٹ بورڈ آمادہ ہوگیا۔ پی سی بی کے مجوزہ ہائیبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 5 میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ دیگر میچز نیوٹرل ویونیو پر کرائے جائیں گے۔ نیوٹرل ویونیو سری لنکا یا یو اے ای میں سے ایک ہوگا۔