اوول(اُمت نیوز) ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے تاریخی اوول گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی ، بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف ملا ہے، ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 123 رنز سے شروع کی، الیکس کیرے 66 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ مچل اسٹاک اور مارنوس لبوشین نے41، 41 رنز بنائے۔ گزشتہ روز اسٹیو اسمتھ 34، کیمرون گرین 25 اور عثمان خواجہ 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے، بھارتی کی طرف سے رویندرا جڈیجا نے 3، محمد شامی اور امیش یادیو نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں گزشتہ روز 296 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔