اسلام آباد(اُمت نیوز)ایف بی آر انٹیلی جینس نے جعلی انوائسز بنانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ نیٹ ورک سیمنٹ فیکٹریوں کو کوئلے کی سپلائی کا کام کرتا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ ورک نے اسلام آباد میں دفتر بنایا ہوا تھا۔ ملزم جعلی انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کر رہے تھے ۔ ایف بی آر انٹیلی جنس نے دفتر پر چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ میرانشاہ میں فائرنگ کا تبادلہ پاک فوج کے 3 جوان شہید،3دہشتگرد مارے گئے
دفتر سے کھاتوں کا ریکارڈ اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے گئے۔
ایف بی آر انٹیلیجنس نے دفتر پر چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کر لیا،چاروں ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔