نیویارک (نیٹ نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور انہیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر اہم دستاویزات اپنے پاس رکھنے سمیت کئی الزامات ہیں، اور انہیں رواں برس اپریل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا،امریکی میڈیا کے مطابق گرفتاری سے قبل عدالتی کارروائی کے دوران سابق صدر کے فنگر پرنٹس کی الیکٹرانک کاپیاں لی گئی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون اور معاون مدعا علیہ والٹ نوٹا کو بھی گرفتار کیا گیا اور انکے فنگر پرنٹس لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ ایک درخواست داخل کریں گے جس میں سماعت سے قبل رہائی کی شرائط اور ٹرمپ کے طرزعمل سے متعلق ان پر لگی پابندیوں سے متعلق نکات ہونگے۔
ٹرمپ کو 37 سنگین مقدمات کا سامنا ہے جس میں ایک الزام یہ ہے انہوں نے قومی دفاعی معلومات کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا اور انہوں نے محکمہ انصاف کے مواد کی تحقیقات میں گواہوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جو کہ غیرقانونی ہے۔