واضح رہے کہ ٹریٹ ولیمز نے 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ہئیر (Hair) میں خانہ بدوش جارج برگر کے کردار سے شہرت حاصل کی جبکہ انہوں نے اسٹیون اسپیل برگ کی فلم 1941، 1984 کی "ونس اپان اے ٹائم ان امریکا”، 1988 کی "ڈیڈ ہِیٹ”، 1995 کی "تھنگز ٹو ڈو ان ڈینور وہین یو آر ڈیڈ” اور 1998 کی "ڈیپ رائزنگ” میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے اپنے 50 سالہ شوبز کیرئیر میں 130 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کے مداح انہیں "اداکاروں کے اداکار”سے لقب سے یاد کرتے ہیں۔
ٹریٹ ولیمز نے سٹیج پر اداکاری کے علاوہ ٹیلی ویژن کیلئے بھی کام کیا، 1996 میں ٹی وی مووی دی لیٹ شفٹ کیلئے انہیں ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل 1980 میں انہیں تین گولڈن گلوب ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ ٹریٹ ولیمز نے 1951 میں امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں جنم لیا، انہوں نے 1988 میں پام وین سینٹ نامی خاتون سے شادی کی، جس سے ان کے دو بچے ہیں۔