نائجیریا،باراتیوں سے بھری کشتی کو حادثہ،100 سے زائد افراد ہلاک

ابوجہ(نیوز نیٹ)  نائیجیریا میں 300 باراتیوں کو لے کر واپس لوٹنے والی کشتی دریائے نائجر میں لکڑی کے ایک کندے سے ٹکرا کر دو حصوں میں ٹوٹ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شمال وسطی نائجیریا کے کوارا ریاست میں دریائے نائجر میں پیر کے روز ایک کشتی کے غرقاب ہو جانے سے 100 سے زیادہ افراد بلاک ہو گئے ۔ یہ لوگ ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ کشتی پر 300 سے زیادہ افراد سوار تھے اور یہ نائجر ندی میں لکڑی کے ایک کندے سے ٹکرانے کے بعد دو حصوں میں ٹوٹ کر ڈوب گئی۔

اے ایف پی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ اکشتی حادثے میں اب تک 103 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ تقریباً 100 افراد کو بچالیا گیا ہے, انہوں نے مزید بتایا کہ بدھ کے روز بھی تلاش اور امداد کا کام جاری ہے تاہم بلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایک مقامی شہری عبد الغنا لکپاڑا کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ لگ بھگ 300 افراد سوار تھے ، جب یہ باراتی واپس لوٹ رہے تھے تو کشتی لکڑی کے ایک بڑے ٹیلے سے ٹکرا گئی جس کے بعد کشتی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ۔

یہ حادثہ صبح تین بجے پیش آیا اور اس کے کچھ گھنٹے کے بعد بچاؤ کی کارروائی شروع کی گئی ۔ مقامی حکومتی شخصیت کا بھی کہنا ہے کہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کو ارا کے پنینگی ضلع سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔