بھارت: ریاست منی پور میں فسادات، مزید 9 افراد ہلاک

منی پور(نیٹ نیوز) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں تازہ ترین جھڑپوں میں مزید 9 ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق پولیس نے تازہ ترین ہلاکتوں کی تصدیق کی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی ہتھیاروں کو تلاش کرکے ضبط کرنے پر زور دیا۔

مئی کے اوائل میں منی پور میں تشدد اکثریتی قبیلے میتی، جو زیادہ تر ہندو ہیں اور ریاست کے دارالحکومت امپھال کے آس پاس رہتے ہیں، اور ارد گرد کی پہاڑیوں میں بسنے والے عیسائی کوکی قبیلے کے لوگوں کے درمیان تھا۔

فسادات کا آغاز اس وقت ہوا جب میتی قبیلے کو سرکاری ملازمت کے کوٹے اور دیگر مراعات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی جس سے کوکی قبیلے میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ اس نے کوکی قبیلے میں طویل عرصے سے یہ خدشہ بھی پیدا کر دیا کہ میتی قبیلے کو بھی ان علاقوں میں زمین حاصل کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے جو فی الحال ان کے اور دیگر قبائلی گروہوں کے لیے مختص ہیں۔