لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف پُرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 9 مئی کو یاسمین راشد کے زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی برآمد کرلی گئی۔
رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے خلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ نو مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد کے زیراستعمال موبائل فون اورگاڑی برآمد کرلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کا موبائل فون فرانزک کیلیے بھجوا دیا ہے، تفتیشی ٹیم نے جیل میں پی ٹی آئی رہنما سے تفتیش کی، جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ اکٹھے ہو کر احتجاج کیلیے گئی تھیں۔