کراچی(امت نیوز)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ اے ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے مسافر کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔
واقعہ کراچی ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں پیش آیا جہاں ایک پرواز کے ذریعے روانہ ہونے والے مسافر کے سامان سے مچھلی اور جھینگے برآمد ہوئے۔
اے ایس ایف کے اہلکاروں نے ’سی فوڈ‘ کی مقدار زیادہ ہونے پر بازپُرس کی اور معاملہ تلخ کلامی تک جاپہنچا جبکہ اسی بحث مباحثے کے دوران مسافر کی پرواز بھی چھوٹ گئی۔ بعدازاں کسٹم حکام نے مسافر کو بٹھا لیا اور 8 ہزار روپے جرمانے کے بعد خلاصی ہوئی۔
واضح رہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں اے ایس ایف اور دیگر اداروں کے رویے کا تذکرہ کیا تھا۔