خرطوم (نیٹ نیوز) سوڈان میں تنازع کے دونوں فریقین نے 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ بیان میں دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ جنگ بندی کی مدت کے دوران وہ نقل و حرکت اور حملوں، جنگی طیاروں یا ڈرونز کے استعمال، توپ خانے سے بمباری سے گریز کریں گے ، اپنی پوزیشنز کو مضبوط کرنے اور دوبارہ فوجیوں کی فراہمی سے بھی گریز کریں گے۔ اس عرصہ میں پورے سوڈان میں نقل و حرکت کی آزادی اور انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دی جاتی رہے گی۔
سوڈانی وزیر صحت ہیثم ابراہیم کے مطابق سوڈان میں اپریل کے وسط میں شروع ہونے والے تنازعے کے بعد سے اب تک 3 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، خرطوم کے 130 اسپتالوں میں سے نصف اب بھی کام کر رہے ہیں اور مغربی دارفور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی سروس بند ہے۔